Skip to main content

Posts

Showing posts from December, 2020

کھانے کے دوران کی جانے والی عام غلطی جو موٹاپے کا باعث بن جائے

  کھانے کے دوران کی جانے والی عام غلطی جو موٹاپے کا باعث بن جائے دن بھر کی طویل مصروفیات کے بعد آپ نشست گاہ میں بیٹھ کر کھانے کو تیار کرکے یا گرم کرکے بیٹھتے ہیں اور ٹیلیویژن پر نظریں جمادیتے ہیں۔ یہ ایک کلاسیک اور بہت زیادہ مطمئن کردینے والا منظرنامہ ہے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اکثر افراد کھانے کے دوران ٹی وی کے سامنے وقت گزارنا پسند کرتے ہیں، بلکہ موجودہ دور میں ٹی وی کی جگہ اب کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز لے رہے ہیں۔ کیا آپ یاد کرکے بتاسکتے ہیں کہ آخری بار دفتر یا گھر یا کسی ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے آپ کسی اسکرین کے سامنےنہ بیٹھے ہوں ؟ یا فون پر اسکرولنگ سے دور رہنے میں کامیاب ہوئے ہوں؟ *اسکرین کے سامنے کھانا لوگوں کو پسند کیوں ہے؟* توجہ بھٹکائے بغیر کھانا کافی بیزار کن لگتا ہے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ حقیقی معنوں میں بہت مشکل بھی ہوسکتا ہے، اس کے مقابلے میں نوالے منہ میں ڈالتے ہوئے نظروں کے سامنے کسی پسندیدہ ڈرامے کی قسط زیادہ تسکین پہنچانے والی ہوسکتی ہے۔ ہر فرد میں اس کی وجہ مختلف ہوسکتی ہے، جیسے آپ کا بچپن اس میں ایک عنصر ہوسکتا ہے، یعنی اگر آپ بچپن سے ٹی وی وال